ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 8،818کورونا پوزیٹیو کے تازہ کیس، 114؍ اموات

کرناٹک میں 8،818کورونا پوزیٹیو کے تازہ کیس، 114؍ اموات

Sun, 16 Aug 2020 12:08:03    S.O. News Service

بنگلورو،16؍اگست (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں ایک ہی دن  8،818 لوگوں کے کورونا پوزیٹیو ہونے کا معاملہ سامنے آنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،19،926 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن  114 ؍ افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ اب تک ریاست میں اس وائرس سے  فوت ہونے والوں کی تعداد 3،831 ہوگئی ہے۔ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں ایک ہی دن  3،495 افراد پوزیٹیو پائے گئے ۔ اس طرح اب صرف بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 87،680 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بنگلورو میں 35 افراد فوت ہوگئے جبکہ بنگلورو میں اب تک اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1،395 ہوگئی ہے۔


Share: